منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

محسن بیگ کے معاملے پر وزیراعظم کا پہلا ردعمل

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)محسن بیگ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کے لئے ایجنڈا نہیں ہے،میری حکومت پر تنقید برائے تعمیر کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے، عمران خان نے کہا تنقید کا مطلب کسی کے ذات پر حملہ کرنا کسی کو پسند نہیں،

قانون کی حکمرانی کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں۔حکومت کا محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیر قانونی قرار دینے والے جج کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی اس حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی اور کہا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں، محسن بیگ نے ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں جو لکھا ہے وہ مینڈیٹ سے تجاوز ہے جب بندہ آپ کے سامنے آ گیا تو آپ کا مینڈیٹ ختم ہو گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف انتظامی طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو انتظامی سطح پر بھیجی جانے والی شکایت جج کے خلاف ریفرنس ہو گی۔ دوسری جانب سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت جمعہ کوہوگی،سینئر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور ان کی اہلیہ نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی کردی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ

پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا لہٰذا عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست  جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ مقدمے کی سماعت کریں گے۔وفاقی

تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے میڈیا پرسن اور تجزیہ کار محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا تاہم سیشن کورٹ نے چھاپہ غیرقانونی قرار دیا تھا۔ادھر صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے ایف آئی اے کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کے لیے ایک اور درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے نے محسن بیگ کو درخواست کی نقل فراہم اور انکوائری کرنے کے بجائے غیر قانونی گرفتار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…