جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

لاڑکانہ جیل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور خط مسلسل نظر انداز

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ جیل سے متعلق آئی جی جیل کو لکھا گیا اہم خط کئی ماہ گزرنے کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا۔آئی جی جیل کو لکھے گئے خط میں قیدیوں کے پاس بڑی تعداد میں موبائل فونز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا اور کہا گیا کہ قیدیوں کے پاس انٹرنیٹ ڈیوائسز

اور ڈنڈے بھی موجود ہیں۔خط کے متن کے مطابق لاڑکانہ جیل کے ٹاور نمبر 5 سے 6 اور 2 سے 3 کی درمیانی دیوار انتہائی خستہ ہو چکی ہے، ان مقامات پر اندر یا باہر سے معمولی دباو پڑنے سے دیوار گر سکتی ہے، جبکہ جیل کی بیرکس کی حالت بھی انتہائی خراب ہے، بیرکس کے لاک ٹھیک نہیں ہیں۔خط میں رینجرز، مقامی پولیس اور حساس اداروں کی مدد سے جیل میں بڑا سرچ آپریشن کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ خواتین اور جووینائل جیل کے قیدیوں کو سکھر منتقل کیا جائے۔خط میں سفارش کی گئی ہے کہ خواتین جیل لاڑکانہ کی عمارت عارضی طور پر مرد قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کی جائے۔جیل کی اندرونی صورتِ حال سے متعلق 6 ماہ پہلے خط لکھا گیا تھا، تاہم ان تمام تجاویز پر تاحال عمل نہ ہو سکا۔جیل ذرائع نے بتایاکہ آئی جی جیل کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو سفارش کی گئی مگر وہاں سے بھی کوئی جواب نہیں آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…