جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حجاب یا برقع جبر کی علامت ہے بنگلہ دیشی مصنفہ کا نفرت انگیز بیان

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے بھارت میں جاری حجاب تنازع پر ایک نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب یا برقع جبر کی علامت ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تسلیمہ نسرین کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا جب حجاب کا تنازع بھارتی ریاست

کرناٹک سمیت دیگر ریاستوں تک پھیل گیا۔ اسکولوں اور کالجوں میں یکساں ڈریس کوڈ کی تجویز کے بارے میں بات کرتے ہوئے تسلیمہ نسرین نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ تعلیم کا حق مذہب کا حق ہے۔تسلیمہ نسرین نے اپنے بیان میں انتہا پسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مسلمانوں کا خیال ہے کہ حجاب ضروری ہے اور کچھ کا خیال ہے کہ حجاب ضروری نہیں ہے لیکن حجاب کو 7ویں صدی میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ خواتین خود کو مردوں سے ڈھانپ کر رکھیں لیکن ہمارے جدید معاشرے 21ویں صدی میں، ہم نے سیکھا ہے کہ عورتیں برابر کی انسان ہیں، اس لیے حجاب یا نقاب یا برقع ظلم کی علامت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم مذہب سے زیادہ اہم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر معاشرے میں ہمارا سیکولر ڈریس کوڈ ہونا چاہیے۔بنگلادیشی مصنفہ نے کہا کہ لوگ مذہبی عقائد رکھ سکتے ہیں لیکن وہ ان پر گھر یا کہیں اور عمل کر سکتے ہیں لیکن کسی سیکولر ادارے میں نہیں۔تسلیمہ نسرین نے مزید کہا کہ کسی شخص کی شناخت اس کی مذہبی شناخت نہیں ہونی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…