پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں برقع پوش مسلم خواتین پر پولیس کا لاٹھی چارج

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے غازی آباد میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس اہلکاروں کی برقع پوش مسلم خواتین پر تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں شروع ہونے والے کالجوں میں حجاب پر

پابندی کو لے کر تنازع جاری ہے جس کی سماعت ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے، دوسری ریاستوں میں بھی اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے برقع پوش مسلم خواتین پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے تاکہ احتجاج روک سکیں۔دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجبوری میں خواتین پر طاقت کا استعمال کیا کیونکہ وہ حکومت کے خلاف پوسٹرز ہاتھ میں لیے احتجاج کررہی تھیں اور جب ان سے گھر جانے کا کہا گیا تو انہوں نے بات سننے سے انکار کردیا۔یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری ہائی اسکول نے گزشتہ ماہ کیمپس میں حجاب پر پابندی جاری کی تھی جس کے بعد ضلع کے دیگر اسکولوں میں بھی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔اس سے حجاب کے حامیوں اور مخالفین کی طرف سے شدید احتجاج ہوا اور صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ حکام نے اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔یہ معاملہ اس وقت عروج پر پہنچا جب ایک باحجاب نوجوان لڑکی مسکان تنہا ہی انتہا پسندوں کے سامنے کھڑی ہوگئی، کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…