جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بابر گھبراتا ہے نہ مایوس ہوتا ہے والد اعظم صدیق حمایت میں سامنے آ گئے

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کا جواب دینے کے لیے ان کے والد اعظم صدیق بھی میدان میں آ گئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل 8 شکستوں پر کراچی کنگز کی ٹیم اور خصوصاً کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا،

کراچی کنگز کی ٹیم نے پی ایس ایل میں ابھی مزید 2 میچز کھیلنے ہیں لیکن بابر اعظم کی ٹیم ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔بابر اعظم پر شدید تنقید کے بعد ان کے والد اعظم صدیق بھی سوشل میڈیا پر بیٹے کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ دعا ہے کہ آؤٹ آف فارم بابر اعظم کی فارم بحال ہو اور جمود ٹوٹے۔انہوںنے کہاکہ بابر اعظم نہ گھبراتا ہے، نہ محنت چھوڑتا ہے اور نہ ہی مایوس ہوتا ہے، آؤٹ آف فارم دنیا کا بڑے سے بڑا کھلاڑی ہو جاتا ہے لیکن بابر بھرپور محنت کر رہا ہے، دعا ہے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بیٹے کی فارم بحال ہو جائے۔والد بابر اعظم نے لکھا کہ فینز دل برا نہ کریں، بابر پہلے جیسی محنت کر رہا ہے وہ جلد اچھا کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…