جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین گروپ بھی متحرک ہو گیا ، عون چوہدری کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین گروپ بھی متحرک ہو گیا ، عون چوہدری کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر گروپ کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں جہانگیر ترین سمیت گروپ میں شامل اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رکن عون چوہدری کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا گیا

جس میں جہانگیر ترین ،اسحاق خاکونی، راجہ ریاض، ملک نعمان لنگڑیال،اجمل چیمہ، خرم لغاری، اسلم بھروانہ، آصف مجید، بلاول وڑائچ،عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندھاوا،زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چودھری، سعید اکبر نوانی، افتخار گوندل ، غلام رسول، سلمان نعیم،قاسم لنگا، سمیع گیلانی، خواجہ شیراز، مبین عالم انور،غلام لالی،عبد الحی دستی، رفاقت گیلانی، فیصل جیوانہ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق عشائیے کے موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کیلئے سر گرمیوں بالخصوص حکومتی اتحادیوں سے رابطوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گروپ سے ہونے والے غیر اعلانیہ رابطے بھی زیر بحث آئے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے فی الوقت دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی کو ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہر لمحے بدلتی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس حوالے سے مزید مشاورتی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیاسی صورتحال میں گروپ اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…