جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

جعلی سرکاری ملازم بن کر 14 شادیاں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )بھارت کی سات ریاستوں میں 14 خواتین سے شادی کرنے والے ایک شہری کو اوڈیشہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور سے تعلق رکھنے والے شخص نے گزشتہ 38 برس کے دوران 14 شادیاں کیں۔60 برس سے زائد عمر کے ملزم پر الزام ہے کہ وہ بیویوں کو چھوڑنے سے

قبل ان سے رقم لے کر بھاگ جاتا تھا تاہم ملزم خود پر لگائے گئے الزامات سے انکاری ہے۔اوڈیشہ میں بھونیشور کے پولیس ڈپٹی کمشنر اْما شنکر داش نے بتایا کہ یہ شخص خود کو ڈاکٹر متعارف کراتا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین سے شادی کرتا تھا۔ متاثرہ خواتین میں پیرا ملٹری فورس میں کام کرنے والی ایک خاتون بھی شامل ہے۔گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم نے پہلی شادی 1982ئ￿ میں کی تھی جبکہ 2002ئ￿ میں دوسری شادی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں شادیوں سے ملزم کے پانچ بچے ہیں۔پولیس ڈپٹی کمشنر اْما شنکر داش کا کہنا ہے کہ 2002ئ￿ اور 2020ئ￿ کے درمیان اس ملزم نے دیگر خواتین سے رشتوں کی ویب سائٹس کے ذریعے دوستی کی اور دیگر بیویوں کے بارے میں بتائے بغیر اْن سے شادیاں کیں۔ملزم اپنی ا?خری بیوی کے ساتھ بھونیشور میں رہ رہا تھا جو دہلی کے ایک اسکول میں پڑھاتی ہیں۔ ملزم کی دیگر شادیوں کے بارے میں معلوم ہونے پر ا?خری بیوی نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔ ملزم کو کرائے کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔پولیس ڈپٹی کمشنر اْما شنکر داش کا کہنا ہے کہ ملزم کا طریقہئ￿ واردات یہ تھا کہ وہ درمیانی عمر کی خواتین سے شادی کرتا جن میں سے زیادہ تر طلاق یافتہ ہوتیں۔ یہ وہ خواتین تھیں جو دوبارہ شادی کرنا چاہ رہی تھیں اور ان کو چھوڑنے سے پہلے وہ ان سے رقم اینٹھ لیتا تھا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ملزم نے دہلی، پنجاب، ا?سام، جھاڑکھنڈ اور اوڈیشہ سمیت سات ریاستوں میں خواتین کو دھوکا دیا جبکہ ملزم کی پہلی دو بیویوں کا تعلق اوڈیشہ سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…