جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سوویت یونین کی طرح ایک دن بھارت بھی ٹوٹ جائے گا، بھارتی معروف مصنفہ ارون دھتی رائے

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح بھارت بھی ایک دن ٹوٹ جائے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ارون دھتی رائے نے ایک انٹر ویو میںبھارت کی موجودہ صورتحال کو انتہائی

مایوس کن قرار دیتے ہوئے بھارت میں جمہوریت کو ایک دکھاوا قرار دیا۔انہوں نے کہا بھارت میں صحافت ، عدلیہ، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تعلیمی اداروں پر ہندوتوا نظریے کا پرچارکرنے والوں کا قبضہ ہے، یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح بھارت بھی ایک دن ٹوٹ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کا حصہ ہیں اور آر ایس ایس بھارت کو ہندو ریاست سمجھتی ہے اور وہ ملک میں سیکولرازم کو ختم کر کے اسے ایک ہندو راشٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت ایک فسطائی ریاست بننے کی راہ پر چل رہا ہے، ہندو انتہا پسند کھلے عام اقلیتوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ارون دھتی رائے نے کہاکہ حجاب کے معاملے میں بھارتی عدالتیںہندو اکثریت کی حمایت کرتی نظر آتی ہے، آزادی کے بعد اب تک کوئی ایک دن ایسا نہیں گزرا جب بھارتی فوج اپنے لوگوں پر مسلط نہ رہی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…