جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وینکووا جزیرے کے قریب چار منزلہ بلند پراسرار سمندری لہر کا نیا ریکارڈ

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینکووا(این این آئی) سمندر میں آوارہ اور اچانک اٹھنے والی سمندری لہر کا مشاہدہ کیا گیا ہے جو 58 فٹ بلند تھی اور کسی بھی طرح تین یا چار منزلہ عمارت سے کم نہ تھی۔ایسی لہروں کو ماہرین نے روگ ویوو کا نام دیا ہے جو پرسکون سمندر میں اچانک پیدا ہوتی ہیں اور اس کے بعد سمندر پر معمول پر آجاتا ہے۔تاہم برٹش کولمبیا میں واقع سمندری جزیرے وینکووا کے پاس یہ لہر ریکارڈ کی گئی ہے

جسے ایک نیا ریکارڈ قرار دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں جامعہ وکٹوریا کے سائنسداں جوہانس گمرچ نے بتایا کہ اب تک ہم ایسی چند لہروں کا مشاہدہ ہی کرسکے ہیں لیکن ہماری معلومات کے تحت ایسا واقعہ 1300 سال میں ایک مرتبہ ہی سامنے آتا ہے۔سائنسداں برادری نے بھی اسے ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا اور وہ اس پر غور کررہے ہیں۔ اگرچہ یہ واقعہ نومبر 2020 کو پیش آیا تھا لیکن اس کی باقاعدہ تصدیق دو فروری 2022 کو کی گئی اور اس کی تفصیلات حال ہی میں شائع ہوئی ہیں۔اس ضمن میں مرین لیبس نامی کمپنی نے تیرتے ہوئے پیپوں (بوائے)پر نصب سینسر دنیا بھر کے سمندروں میں بہائے ہیں۔ وینکووا کے قریب ایک بوائے کے حساس سینسر نے اس لہر کو ریکارڈ کیا جو اچانک سمندر سے اٹھی اور ایک چھوٹی نوکدار چٹان کی صورت اختیار کرگئی جس کے نیچے پانی کا وسیع ذخیرہ بھی بلند ہوا تھا۔قدیم ملاحوں کی کہانیوں میں بھی ایسی لہروں کا ذکر ملتا ہے جس کی تصدیق اب سائنسدانوں نے کرتے ہوئے اسے داستان طرازی کی بجائے حقیقت قرار دیا ۔اپنی کمیابی کی وجہ سے روگ لہروں پر زیادہ تحقیق نہیں ہوسکی اور یوں اس کی مکمل سائنسی وضاحت بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔ اگر کوئی لہر اطراف کے چھوٹی لہروں سے دوگنا اوپر جائے تو اسے یہ نام دیا جاتا ہے لیکن ان کی کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔اس طرح کی پہلی پراسرار لہر 1995 میں باقاعدہ ریکارڈ ہوئی تھی جسے ڈرپنر موج کا نام دیاگیا تھا۔ یہ ناروے کے پانیوں میں پیدا ہوئی اور 40 فٹ بلند تھی۔ تاہم اب نئی لہر کی بلندی 58 فٹ یا ساڑھے سترہ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…