لاہور( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقہ کے بلے باز ریلی روسو نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ اور پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ مقام قرار دیدیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں دیگر کرکٹرز کی طرح مجھے بھی کچھ شکوک و شہات تھے لیکن جب پہلی بار پاکستان آیا تو اسی وقت سوچ لیا تھا کہ پوری دنیا کو یہ بتائوں گا کہ پاکستان کیسا ملک ہے، پاکستان سپر لیگ کیلئے دوبارہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔