بہاولنگر(این این آئی) مسکان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندؤ کمیونٹی کے لوگ بھی مسلمانوں کے حق میں بولنے لگے اور مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے لگے ہیں ہندوؤں کے مطابق بھارت کو اتنا نقصان دشمن نے نہیں
پہنچایا جتنا نقصان مودی حکومت کی ہندؤ توا سوچ پہنچا رہی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ چند ماہ میں بھارت میں اقلیتیں علیحدگی کی تحریک چلانے پر مجبور ہوسکتی ہیں جس کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا کشمیر اور مختلف ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں زیادہ دیر اسلحہ کے زور پر نہیں روکی جاسکتیں اگر ہندؤ توا سوچ کو نہ بدلا گیا تو مستقبل قریب میں بھارت کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا اْدھر چین اپنی پیش رفت مسلسل جاری رکھے ہوئے اور اس نے لداخ کے علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور مزید پر قبضہ کرنے کی طرف پیش رفت جاری ہے جس سے کشمیر بھی انڈیا کے ہاتھ سے نکلنے کے قریب ہے۔