پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

datetime 13  فروری‬‮  2022 |

رائیونڈ ( آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے وزرا کو اسناد فارغ ہونے کی دلیل ہے،جس کا مطلب کھیل ختم ہو چکا ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رائیونڈ روڈ پر واقعہ مدرسہ جامعہ مدینیہ جدید میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کیا کر رہی ہے

کل انہوں نے وزیروں کو اسناد دیں اور اسناد تب دی جاتی ہیں جب لگتا ہے کہ کھیل ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں دنیا نے ہماری معاشی ترقی کو تسلیم کر لیا ہے تو پھر وزیر خزانہ کو کیوں محروم رکھا گیا ہے، اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو پھر وزیر خزانہ کو سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا گیا،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہتے ہیں او آئی سی بہت اہم تھی بہت اچھی تھی تو پھر وزیر خارجہ کو کیوں محروم رکھا گیا ،کہتے ہیں ہمارا دفاع بہت مضبوط ہے تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے لیکن امریکی صدر فون نہیں اٹھاتا اور چین گئے لیکن چینی قیادت نے ملاقات نہیں کی بلکہ ویڈیو لنک پر بات  ہوئی،اگر ویڈیو لنک پر ہی ملاقات کرنی تھی تو پھر ادھر سے ہی کر لیتے، اتنے خرچے کیوں کیے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے ،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بم کیوں گریا جارہا ہے عوام تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،ہم نے اپنے آنے والے کھیل کا عندیہ دے دیا ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…