ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی، شہباز شریف کا بڑا مطالبہ

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اپنی رہائشگاہ آمد پر چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز شریف اور ان کے وفد کے انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ شہباز شریف نے

چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنی اور پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سردار ایازصادق، رانا تنویرحسین، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، شبیر عثمانی،رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین شریک ہوئے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اورمسلم لیگ کی قیادت سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تعاون مانگ لیا۔چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے روانگی سے قبل شہباز شریف کی رہائشگاہ پر لیگی رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی جس میں ملاقات کے ایجنڈے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ اور سلطان رفیق شریک ہوئے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں پیشرفت کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…