لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، جیسن رائے کوئی رنز نہ بنا سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سالٹ
کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ احسن علی راشد خان کا شکار بنے انہوں نے 8 رنز بنائے، جیمز وینس کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ سرفراز احمد 12 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ عمر اکمل نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور وہ ڈیوڈ ویزے کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ حسن خان نے 17 رنز بنائے اور وہ ڈیوڈ ویزے کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے لاہور قلندرز کے باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 39 گیندوں پر 52 رنز بنائے وہ حارث رؤف کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سہیل تنویر نے 7 اور نور احمد نے 13 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیتنے کے لئے 142 کا ٹارگٹ دیا۔