پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

آصف زرداری کی طبیعت پھر ناساز، ہسپتال منتقل

datetime 13  فروری‬‮  2022 |

لاہور(آن لائن ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت ایک بار پھر ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات ہونا تھی تاہم آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر ملاقات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ناسازی طبیعت کے

باعث سراج الحق سے ملاقات کے لیے نہیں جاسکیں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری اور سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ سراج الحق نے آصف علی زرداری کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ رابطے میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات کا مقصدر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے سراج الحق کو اعتماد میں لینا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…