اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے کراچی کنگز کے عماد وسیم کیلئے پریشانیاں کھڑی کرنا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کے 6 میچز کے
دوران 12 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم صرف دو کھلاڑی ہی آوٹ کرسکے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق اسی طرح خوشدل شاہ کا فی اوور اکنامی ریٹ صرف 6 رن ہے دوسری طرف عماد وسیم کا اکنامی ریٹ ساڑھے چھ رن ہے جبکہ بیٹنگ میں عماد وسیم نے 4 میچز میں 35 رن بنائے، ایک چھکا دو چوکے لگائے، اسٹرائیک ریٹ 100 سے بھی کم ہے۔دوسری جانب خوشدل شاہ بیٹنگ میں بھی بہتر ہیں، انہوں نے 6 میچز میں 66 رن بنائے جس میں 7 چھکے 5 چوکے شامل ہیں جبکہ انکا اسٹرائیک ریٹ 250 سے بھی زیادہ ہے۔عماد وسیم کی پرفارمنس پر مسلسل سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے جبکہ انہیں آسٹریلیا کے تاریخی دورے کے دوران ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان جنم کے رہا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے تاریخی دورہ پاکستان کیلئے قومی ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال اپنے ایک بیان میں کہا تھا آسٹریلوی ٹیم کے خلاف وائٹ بال سیریز میں پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دیکھانے والوں موقع فراہم کیا جائے گا۔