اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

میجر فاطمہ نے جنوبی افریقن فوج کیخلاف سکارف جنگ جیت لی

datetime 12  فروری‬‮  2022 |

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ کی فوج میں بطور میجر تعینات مسلمان خاتون میجر فاطمہ آئزک نے فوجی یونیفارم کے ساتھ اسکارف پہننے کی جنگ جیت لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی فوج نے ایک مسلمان خاتون میجر کی مستقل مزاجی اور اس کی طرف سے قانونی جنگ کے باعث ملٹری یونیفارم سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کر دی ۔ اب ملکی فوج کی

مسلم خواتین اہلکار اپنے سروں پر ہیڈ اسکارف پہن سکیں گی۔فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب جنوبی افریقہ کی مسلح افواج میں مسلم خواتین سپاہیوں اور افسران کا ہیڈ اسکارف پہننا خلاف قانون نہیں ہو گا۔ فوجی یونیفارم اور ہیڈ اسکارف سے متعلق اس تنازعے کا آغاز جون 2018 میں ہوا تھا۔قریب ڈھائی برس قبل ملکی فوج نے ایک مسلمان خاتون میجر فاطمہ آئزک کے خلاف یہ کہتے ہوئے مجرمانہ نوعیت کے الزامات عائد کر دیے تھے کہ وہ جان بوجھ کر اپنے سینئر افسران کے حکم پر عمل درآمد سے انکار اور اپنی ملٹری یونیفارم کے ساتھ سر پر ہیڈ اسکارف پہننے کی مرتکب ہو رہی تھیں۔پھر گزشتہ برس جنوری میں ایک فوجی عدالت نے میجر فاطمہ آئزک پر عائد کردہ الزامات واپس لے لیے تھے۔ ساتھ ہی فوجی عدالت نے انہیں اجازت دے دی تھی کہ وہ صرف استثنائی طور پر اپنی یونیفارم کے نیچے اپنا ہیڈ اسکارف بھی پہن سکتی ہیں۔اس قانونی جنگ کا نتیجہ اب یہ نکلا کہ جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورس نے اسی ہفتے یونیفارم سے متعلق اپنی مجموعی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ اب تمام مسلم خاتون فوجیوں اور افسران کو یہ اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو ڈیوٹی کے دوران اپنے سروں کو ہیڈ اسکارف سے ڈھانپ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی مسلمان طالبات تعلیمی اداروں میں حجاب کی پابندی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…