بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

مسجد حرام میں میں نصف سال کے دوران 8 ملین زمزم بوتلیں تقسیم

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)موجودہ ہجری سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسجد حرام میں زمزم پانی دینے کے محکمے نے زمزم کے پانی کی 8 ملین ایک بار استعمال کی بوتلیں فراہم کیں۔ ان بوتلوں میں 200 ملی لیٹر پانی ڈالا جاتا ہے۔ زمزم کی یہ بوتلیں مسجد الحرام کے عازمین میں تقسیم کی گئیں۔اس کے علاوہ 38,000,000 لیٹر پانی بھی تقسیم کیا۔ زمزم

کا پانی 5221 زمزم کنٹینرز اور 30 گاڑیوں اور خصوصی گاڑیوں کے ذریعے مسجد حرام میں پہنچایا اور تقسیم کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حال ہی میں دو حرمین میں آنے والے زائرین کو زمزم کا پانی تقسیم کرنے میں مہارت رکھنے والے متعدد روبوٹ تیار کیے ہیں۔مسجد حرام اور مسجد نبوی کے اور کی جنرل پریذیڈنسی نے ایک اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔اس موقع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹکنالوجی سماجی خدمات کے لیے مسخر ہو چکی ہے بالخصوص جب کہ کرونا وائرس کی وبا کا پھیلا عام ہو گیا ہے۔ یہ ٹکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے واسطے استعمال میں آئے گی۔شیخ السدیس نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی

کو سراہا۔ اسی کے سبب آج روبوٹ انسانی لمس کے بغیر حرمین کے زائرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…