مظفرگڑھ (اے پی پی)مظفرگڑھ میں 14 افراد کی مبینہ طور پر 15سالہ طالبعلم سے مسلسل جنسی استحصال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔مظفرگڑھ کے نواحی قصبے لنگر سرائے کے موضع پکا سندیلہ کا رہائشی متاثرہ 15سالہ لڑکاثمر مشتاق نویں جماعت کا طالبعلم ہے۔ملزمان ثمر مشتاق کو ورغلا کر اپنے مویشیوں کے
بھانے میں لے گئے جہاں انہوں نے اور ان کے 12 دیگر دوستوں ک نے اسے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم ارتطی عرف حارث زیادتی کی وڈیو بھی بناتا رہا۔پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ متاثرہ لڑکے کے چچا ربنواز کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔