پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

چوری شدہ موٹر سائیکل فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے کا انکشاف

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو کہاں اور کیسے فروخت کیا جاتا ہے؟ ضلع شرقی کی پولیس نے پتہ لگالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو کباڑ میں فی کلو کے حساب سے فروخت کا ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے، سہراب گوٹھ پولیس کی جانب سے جنت گل ٹان میں کباڑ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا

تو بھاری تعداد میں کراچی سے چوری موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران گودام سے انجن، چیسز،ٹنکیاں، سائلنسر،جمپ اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ بھاری مالیت کی پریس مشین بھی پولیس نے قبضیمیں لے لی، گودام سے برآمد سامان لاکھوں روپے مالیت کا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ کارروائی کے دوران گودام کے مالک عبداللہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری نیٹ ورک سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔ملزم نے ا پنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ شہر میں مختلف گروپ موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہیں اور ہر علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو یہاں لایا جاتا ہے، چوروں سے فی موٹر سائیکل2 ہزار سے 3 ہزار تک خریدی جاتی ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گودام میں موٹر سائیکل آتے ہی ڈی اسمبل کردی جاتی ہے جبکہ نئے، پرانیپارٹس اور دیگر سامان کو الگ کیاجاتاہے، گودام میں کار آمد پارٹس کو پالش کرنیکی سہولت موجود ہے، آخر میں چیسز اور دیگرپارٹس کو پریس کردیا جاتاہے۔قمرجسکانی نے ملزم کے انکشافات سے متعلق بتایا کہ پریس شدہ سامان شیر شاہ میں کلو کیحساب سیفروخت ہوتا ہے، کامیاب کارروائی کے بعد وہاں سے برآمد ہونے والی چند موٹرسائیکلوں کے چیسز نمبر شناخت ہوگئے ہیں جبکہ ناقابل شناخت چیسز کو فرانزک ڈویژن بھیجاجائیگا، نیٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…