پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کارپر سوالات اٹھا دئیے

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کارپر سوالات اٹھا دئیے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب کو خط لکھ کر وزارت خارجہ کو 11 واں نمبر دینے

پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26 میں سے 22 اہداف حاصل کیے اور دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔شاہ محمود نے خط میں کہا کہ وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیرالتواء نہ رہے، اس دوران وزارت خارجہ نیاعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں، وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا۔خط کے متن کے مطابق 30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنز نہیں دی گئیں، وزارت خارجہ کی یہ گریڈنگ ریویوکمیٹی کیطریقہ کارپرسوالات اٹھاتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر وفاقی وزرا میں تعریفی اسناد تقسیم کی تھیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں بہترین کارکردگی پر ورزرا، مشیر اور معاون خصوصی کو تعریفی اسناد دی گئیں جن میں کارکردگی کی بنیاد پر مراد سعید کی وزارت مواصلات کا پہلا نمبر رہا اور انہیں پہلا ایوارڈ د یا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…