اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومتی اہم عہدے دار نے استعفیٰ دیدیا

datetime 11  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات کے تنازع پر وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے ڈاکٹر عائشہ رزاق سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا سبب اور اس پر وضاحت مانگی تھی تاہم

ان کی جانب سے جواب نہیں ملا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق اور وزارت کے اعلیٰ حکام میں تنازعات چل رہے تھے، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ کئی اجلاسوں میں بھی احتجاجاً غیر حاضر رہیں۔ڈاکٹر عائشہ رزاق نے بھی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کی وضاحت پر استعفیٰ دیا ہے۔حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے معاملے پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں۔ڈاکٹر عائشہ رزاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذیلی اداروں کے سربراہان سے ملنا یا ان کی تعلیم کے فروغ کے لیے معاونت کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔حکام وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…