اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

دوست ممالک ہی FATF میں پاکستان کیخلاف صف آرا ہیں، شوکت ترین کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 11  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن )وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے جبکہ ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے اور دنیا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہے ہیں۔ہم نے تو سعودی عرب سے قرض مانگا ہی ایک سال کے لیے تھا قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں ، لازم نہیں کہ

ان کا نفاذ بھی کیا جائے۔ گزشتہ روزجمعہ کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس شروع ہو ا تو جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے وزیر خزانہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قرض کے معاہدے میں واپسی میں توسیع کے حوالے سے کوئی شق شامل ہے؟ پہلے قرضے 2.3 فیصد سود پر لیا تھا ، اس بار 4 فیصد سود پر کیوں لیا گیا جس پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے جبکہ ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے اور دنیا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہے ہیں سعودی قرض کا شرح سود چار فیصد ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ہم نے تو سعودی عرب سے قرض مانگا ہی ایک سال کے لیے تھا قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں ، لازم نہیں کہ ان کا نفاذ بھی کیا جائے جبکہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ ہم نے کہیں دیوالیہ کیا تو یہ رقم واپس لے سکتے ہیں ہم دیوالیہ ہی نہیں کریں گے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین کے جواب کے مطابق ہمارہ ایکسپورٹ میں 25 سے 28 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ روپے پر پریشر تھا اب روپیہ 174 پر آگیا ہے،اس وقت روپیہ انڈر ویلیو نہیں ہے، ایک دو روپے کا فرق ہے،سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کی درخواست کی اس وقت اپنے تیل کے زخائر استعمال کر رہے ہیں،پٹرول پر سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کو کم کیا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ کیا ہے ہم کوشش کر رہے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے جبکہ امپورٹڈ کوئلہ سے چلنے والے پلانٹس کیلئے کوئلہ تو امپورٹ کرنا پڑے گا کچھ پاور پلانٹس چلانے کیلئے تھر سے کوئلہ نکالا جارہا ہے آپ کہیں پٹرول امپورٹ کرنا بند کریں تو ایسا نہیں ہوسکتا انہوں نے مزید کہا کہ دو ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدی گئی ہے ہم نے چینی، گندم امپورٹ کی جس کے باعث امپورٹ میں اضافہ ہوا ہے صرف جنوری میں امپورٹ بل میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،ہم نے سی بی یوز پر ڈیوٹی بڑھائی جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…