اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

منی لانڈرنگ کیس ،قوم کو مبارک ہو ، اٹھارہ فروری کو شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہوگی ، فواد چوہدری نے پیش گوئی کر دی

datetime 11  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ قوم کو مبارک ہو ، اٹھارہ فروری کو شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہوگی اور باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا ۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ قوم کو مبارک ہو ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائیل شروع ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے

کہاکہ ان تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں،مقصودشہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا،اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی ، اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلااور چارارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…