اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملتان سلطانز اب تک ناقابل تسخیر، پشاور زلمی کو شکست کا سامنا

datetime 10  فروری‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے ٹیم میں ایک جبکہ پشاورزلمی نے دو تبدیلیاں کیں۔سلطانز نے رائلی روسو کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ لیام لیونگسٹن اور حسین طلعت کوپشاور زلمی کی فائنل الیون میں شامل کیا گیا جبکہ حضرت اللہ زازائی کو ڈراپ کردیاگیا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا۔ دونوں اوپننگ بیٹر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 98 کے مجموعی سکور پر گری، محمد رضوان نے 34 رنز بنائے اور وہ وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود نے 68 رنز بنائے اور وہ سلمان ارشاد کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رئیلی روسو نے 7 گیندوں پر15 رنز بنائے اور وہ سلمان ارشاد کی گیند پر کٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 18 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور وہ وہاب ریاض کی گیند پر محمود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انور علی نے ایک رنز بنایا اور رن آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 11 رنز بنائے اور انہیں ثاقب محمود نے آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی نے پانچ رنز بنائے اور وہ ثاقب محمود کا شکار بنے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد، ثاقب محمود اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دیا۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور حیدر علی نے کیا، حیدر علی نے ایک رنز بنائے اور وہ موزا ربانی کا شکار بنے، کامران اکمل نے چار رنز بنائے اور وہ موزا ربانی کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، لیام لیونگ سٹون نے 24 رنز بنائے

اور وہ عباس آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ 31 گیندوں پر 44 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، حسین طلعت چار رنز بنا سکے وہ شاہنواز دھانی کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شرفین ردرفورڈ نے

اکیس رنز بنائے اور وہ موزاربانی کی گیند پر ڈیوڈ کو کیچ دے بیٹھے۔ وہاب ریاض نے ایک رنز بنا اور وہ خوشدل شاہ کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد عمر کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں شاہنواز دھانی نے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ بین کٹنگ نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور وہ خوشدل شاہ کی گیند پرڈیوڈ

کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سلمان ارشاد نے دو رنز بنائے اور وہ خوشدل شاہ کا شکار بنے، اس طرح 19.2 اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم صرف 140 رنز بنا سکی۔ ملتان سلطانز اب تک کھیلے گئے میچوں میں ناقابل تسخیر ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی اور خوشدل شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہنواز دھانی نے دو جبکہ عباس آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…