اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کی گرین ڈپلومیسی رنگ لے آئی، پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں نوکریاں ہی نوکریاں

datetime 10  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)مشرق وسطیٰ میں پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریاں ملنے کا راستہ کھل گیا، وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشن گرین مڈل ایسٹ کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرین ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اربوں درخت لگانے کے لیے پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے،

جس کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پاکستانی لیبر کو گرین نوکریاں ملیں گی۔پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ ہر طرح کے پودے لگانے میں معاونت کرے گا، سعودی عرب شجر کاری کے لیے پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریں دے گا، جب کہ پاکستان شجرکاری کے لیے سعودی عرب کو تیکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا۔سعودی عرب کے 7 رکنی وفد نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو بہترین قراردیا۔دریں اثنا، معاون خصوصی ملک امین اسلم کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان فوری طور پر تکنیکی ماہرین کی مدد فراہم کرے، پاکستان کی شراکت داری میں معاہدے پر من و عن عمل درآمد کریں گے۔سعودی ہم منصب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے وزیر اعظم کے ویڑن گرین پاکستان پر عملی اقدامات ہوتے دیکھے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایکسپرٹ ورکنگ گروپ بھی قائم کر لیا گیا ہے، یہ گروپ گرین جابز کے لیے ورک فورس اور پلانٹس کی تیاری پر کام کرے گا۔ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان گرین مڈل ایسٹ کے لیے سعودی عرب کو تعاون فراہم کرے گا، پاکستان کا گرین ماڈل دنیا کا کامیاب ترین ماڈل ہے، وزیر اعظم اور ولی عہد کے ویژن کے مطابق گرین مشن مکمل کریں گے۔پورے مشرق وسطیٰ کو سرسبز و شاداب بنانے کے سعودی منصوبے کے تحت پاکستانیوں کو یو اے ای، قطر، بحرین سمیت پورے خطے میں گرین جابز ملیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…