جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لے، چوہدری شجاعت بھی بول پڑے

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)سینئر سیاستدان، مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے

ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، ادویات اور ضروری اشیاء پر عائد جی ایس ٹی واپس لے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے، بزنس مین اور دکاندار اپنی اشیاء کی قیمتیں جی ایس ٹی کے کھاتے میں ڈال کر سرخرو ہو جاتے ہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ تمام پارٹی لیڈران مل کر عوام کی فلاح کے لیے منصوبے بنائیں، تنخواہ دار طبقہ خود اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتا، ایسے طبقے کا خیال حکومت کو رکھنا ہو گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو غریبوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، سیاسی جماعتوں کی پالیسیاں عوام پر اثر انداز ہوتی ہیں،سیا سی جماعتیں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عملی منصوبے بنائیں، تمام پارٹی لیڈرز عوام کی فلاح کے لیے منصوبے بنا ئے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…