پشاور (آن لائن) متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کے سر میں کیل پیر نے نہیں بلکہ جنات نے ٹھوکی ہے۔ایس ایس پی آپریشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے شوہر احمد صابر کا کہنا تھا کہ میری بیوی نفسیاتی مریض ہے، اور اس کے سر میں کیل کسی پیر نے نہیں بلکہ جنات نے ٹھوکی ہے۔ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ خاتون کا ہمارے پاس صرف نام تھا اور کوئی ریکارڈ نہیں تھا، 400 سے 500 سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈچیک کیا، پھر ایک گمنام شخص کا ریکارڈ نکالا، 2017 میں بھی خاتون نفسیاتی مریض تھی، اور علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، اور اس کا بھی بیان ہے کہ بیوی کا دماغی توازن درست نہیں، بیٹے کے حوالے سے بیاں غلط ہے۔