بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

میری 4 بیٹیاں مر گئیں یا زندہ ہیں کوئی تو بتا دے،والدکی درخواست

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں چار بیٹیوں کی بازیابی کے لیے معمر شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت درخواست گزار علی گل نے کہا ہے کہ میری 4 بیٹیوں کو اغواء کیا گیا، میری بیٹیاں مر گئیں یا زندہ ہیں کوئی تو بتا دے،اغوا کی گئیں لڑکیوں کے والد نے کہا کہ میری بیٹیاں پہلے 2017ء میں اغواء ہوئی تھیں اور 2019ء میں بازیاب ہوئی تھیں، واقعے کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا، لیکن ایک بار پھر 2019ء میں میری بیٹیوں کو اغواء کیا گیا، تب سے اب تک میری بیٹیوں کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔

درخواست گزار علی گل نے کہا کہ ایک بیٹی کا تو والد کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا، اس بیٹی کو پنجاب کی ایک عدالت میں پیش کر کے نکاح کا بتایا گیا، نہ میری اس بیٹی کا بیان دکھایا جا رہا ہے نہ ہی اس کی شکل۔لڑکیوں کے والد نے کہا کہ اگر اس نے شادی بھی کر لی تو میں خوش ہوں لیکن بیٹی دکھا تو دیں، مقدمے میں نامزد ملزمان کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر رہی۔سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…