بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

کابل میں خودکش دھماکا، افغان وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے سے متعلق بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کردی۔ افغان وزیر برائے مہاجرین کابل میں وزارت کے دفاتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ انکے علاوہ بھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ دھماکا خودکش تھا، واقعے کے وقت خلیل الرحمان حقانی مسجد کی جانب جارہے تھے۔ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک یہ افغانستان میں طالبان حکومت کا سب سے اہم نقصان تصور کیا جارہا ہے۔ علم میں رہے کہ خلیل الرحمن حقانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ موجودہ وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…