اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نشو جی نے داماد پر بیٹی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا الزام عائد کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ نشو جی نے اپنی بیٹی، اداکارہ صاحبہ کے ساتھ پیچیدہ تعلقات کی وجوہات بیان کر دی ہیں۔حالیہ دنوں یوٹیوب پر اپنے ویلاگز کے ذریعے مقبول ہونے والی مقبول اداکارہ نشو نے بیٹی سے تعلقات میں کشیدگی پر وضاحت دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ایک باعزت اور صاف گو انسان ہیں اور کسی سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ غلطی ان کی نہیں بلکہ دوسروں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صاحبہ اور ان کے شوہر ان سے دور رہ کر خوش ہیں، تو انہیں اس پر اعتراض نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیان میں ایک پوشیدہ پیغام ہے، جس میں وہ چاہتی ہیں کہ اگر ان کے دور رہنے سے صاحبہ کا گھر بچتا ہے، تو یہی بہتر ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ نشو کے اس پوشیدہ پیغام میں انہوں نے اپنے داماد ریمبو کو بیٹی سے تعلقات میں کشیدگی کا الزام دیا ہے۔نشو جی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ صاحبہ اور ان کے شوہر نے نجی معاملات کو عوام کے سامنے لے جانے کی غلطی کی۔ ان کے مطابق عزت دار اور خاندان پرست لوگ ذاتی مسائل کو سوشل میڈیا پر زیر بحث نہیں لاتے۔ سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ صاحبہ کو یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے گھر کا یہ مسئلہ اجاگر نہیں کرنا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ نشو جی کے بیانات کے بعد ان کی نجی زندگی کے تنازعات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…