بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سابقہ اہلیہ اور سسرالیوں کی 3 کروڑ کی مانگ سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں آٹوموبائل کمپنی کے ایک ایگزیکٹو نے سابقہ اہلیہ اور سسرالیوں کی جانب سے تین کروڑ روپے کی مانگ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص سبھاش اتل نے اپنی جان لے لی۔سبھاش اتل کی اہلیہ نکیتا سنگھانیہ سے علیحدگی ہوگئی تھی، طلاق کیلئے دونوں نے فیملی کورٹ سے رجوع کیا جہاں بیٹے سے ملاقات اور طلاق کا کیس جاری تھی۔بیوی اور سسرال والوں نے کیس کو ختم کروانے پر 3 کروڑ اور بچے سے ملاقات پر 30 لاکھ کی ڈیمانڈ کر رکھی تھی۔

اس حوالے سے سبھاش اتل کے بھائی بیکاس کمار نے بتایا کہ عدالت میں پیشی کے دوران اہلیہ اور ساس سمیت دیگر گھر والے اسے رقم ادا نہ کرنے پر ہراساں کرتے تھے اور مر جانے کا کہتے تھے جس پر سبھاش نے تنگ آکر خودکشی کرلی۔سبھاش نے موت سے قبل 24 صفحات پر مشتمل ایک نوٹ بھی لکھا تھا جس میں اس نے پولیس کی جانب سے غلط الزام لگانے، گھریلو تشدد کے ساتھ ساتھ مردوں کیلئے لڑنے والی غیر سرکاری تنظیم سے ملاقات کے حوالے سے بھی بتایا۔اس کے علاوہ سبھاش نے اتر پردیش کی ایک فیملی کورٹ کے جج پر بھی الزام لگایا جہاں طلاق اور بچے کی تحویل کا کیس زیر سماعت تھا۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سبھاش نے خودکشی کرنے کی ویڈیو بھی بنائی جو سب گھر والوں کو بھیجی، اس نے مرنے سے قبل یہ بھی لکھا کہ اس کی بیوی اور سسرال والوں کو اس کی آخری رسومات میں شامل نہیں کیا جائے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…