نئی دہلی(این این آئی)بھارتی صحافی شالینی جھا بھی انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والی بہادر لڑکی کے حق میں بول پڑیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبات کا حجاب نوچنے والے بھارتی
انتہا پسند دنیا بھر میں بے نقاب ہوگئے، باحجاب طالبات کے حق میں نا صرف باہر بلکہ بھارت کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں۔اپنے پیغام میں شالینی جھا نے کہا کہ لڑکی کو اگر حجاب میں کوئی مسئلہ نہیں تو ہندو بھگتوں کو کس نے حق دیا کہ ایک لڑکی کو بھیڑ میں آکر ڈرایا جائے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو میں انتہا پسند ہندووں کا بہادری سے سامنا کرتی دکھائی دینے والی نہتی مسلم طالبہ مسکان ریاست کرناٹک کے علاقے مانڈیا کی پری یونیورسٹی کالج کی طالبہ ہے۔یاد رہے کہ باحجاب طالبات کے اسکولوں میں داخلے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔