جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

دھیہ پردیش کےاسکول میں بھی باحجاب طالبات کوداخل ہونے سےروک دیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک/این این آئی)حجاب کیخلاف انتہاپسندی کرناٹک کے بعد دیگرریاستوں میں بھی پھیلنے لگی۔ مدھیہ پردیش میں باحجاب طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہرپڈوچیری کے ایک اسکول میں

حجاب کرنے والی طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔دوسری جانب حجاب پر پابندی کا معاملہ کرناٹک سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور پڈوچیری تک پھیل گیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرِ تعلیم بھی اسکولوں میں حجاب پر پابندی میں انتہاپسندوں کی حمایت میں آگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پڈوچیری میں بھی باحجاب طالبہ کو اسکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔پڈوچیری ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن نے متعلقہ اسکول سے انکوائری کا حکم دے دیا۔وزیرتعلیم مدھیہ پردیش نے مسلم طالبات کے حجاب کی مخالفت میں کہا کہ حجاب یونی فارم کاحصہ نہیں، اسکولوں میں حجاب لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔وزیر تعلیم مدھیہ پردیش نے کہا کہ روایات پر اسکول کے بجائے گھروں میں عمل ہوناچاہیے، اسکولوں میں یونی فارم ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کیلئے کام کررہیہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ معاملے کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…