پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے ملتان میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان مسلم لیگ کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ن لیگی رہنما حاجی رانا سجاد حسین نے ساتھیوں سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے رانا سجاد کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و مرکزی

ایگزیکٹو کونسل کے ممبر بریگیڈیئر(ر)قیوم شیر محسود ہزاروں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر جے یو آئی میں شامل ہو گئے، اس موقع پر لارڈ بینکوٹ ہال میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی امیر و پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بریگیڈیئر(ر)قیوم شیر اور انکے ساتھی اپنے گھر میں آئے ہیں ہماری جماعت کا ہر کارکن ان کو پہلے بھی احترام کی نگاہوں سے دیکھتا تھا، آج بھی انتہائی خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہم مل کر ان رکاوٹوں کو دور کرینگے دنیا میں وہی ملک خوشحال ہوتا ہے جس میں انسانی حقوق کا تحفظ ہو اور معاشی خوشحالی ہو اس وقت ہمارے ملک میں یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں پارلیمنٹ کے سامنے بچے برائے فروخت کے بینرز لگے ہوتے ہیں، ملک میں اسوقت نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت ہے،ہمارے سلیکٹڈ حکمران مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی ایجنڈے پر کام ہورہا ہے، ملک کے مذہبی ماحول کو مغربی تہزیب میں بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جسکی ابتدء ا این جی اوز کے ذریعے خیبر پختونخواہ سے کی گئی ہے، ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کرکے خیبر پختونخواہ میں اس مکروہ ایجنڈے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں سینئر ہوں،میں جس وقت پالیمنٹ کا ممبر تھا، جنرل باجوہ اس وقت فوج میں کپتان تھے، ہمیں سیاست نہ سکھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی اور سیاست کا حق دوسرے لوگوں کا ہے، اس سے زیادہ حق علما کا ہے کیونکہ انبیاء کے وارث علماء ہیں۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن اور آصف زرداری اور بلاول کے درمیان جو ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں جو باتیں بھی ہوئی ہیں ان پر 11فروری کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں غور کیا جائیگا ہم عوام کے حق اور جا ئز نمائندہ حکومت کے قیام کیلئے آخری حد تک جائیں گے، استعفوں اور عدم اعتماد کے آپشنز زیر غور لائیں گے جو جماعتیں پی ڈی ایم میں نہیں انکو بھی انگیج کیا جائیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر ریٹائرڈ قیوم شیر نے کہاکہ تحریک انصاف میں نہ انصاف ہے اور نہ ہی میرٹ ہے،میں نے تمام جماعتوں کا تجزیہ کیا مجھے ان سب میں جے یو آئی بہتر اور محب وطن اور کرپشن سے پاک نظر آئی اسی لئے میں نے اس میں شمولیت اختیار،کی انکی حکومتوں میں ملک بنا ہے خراب نہیں ہوا۔تقریب سے مولانا فضل الرحمن نے پشتو میں خطاب کیا۔ تقریب سے مولانا جمال الدین ایم این اے،مولانا عصام الدین ایم پی اے،عدنان شیر،حاجی اختر گل محسود، حاجی سعید انور نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ڈاکٹر خان شاہ محسود،احمد خان کامرانی، سیف اللہ سیفی،صلاح الدین محسود ایڈوکیٹ،سردار امتیاز بلوچ اور ملک مشتاق ڈاربھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…