پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی مسلم طالبہ کانقاب نہ اتارنا نویدانقلاب ہے،عالم اسلام کی نڈر بیٹی مسکان خان دنیا بھر کی مسلمان بیٹیوں کیلئے مینارہ نور بن گئی

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)دین فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرشوکت ورک نے کہا ہے کہ بھارت کی مسلم طالبہ کانقاب نہ اتارنا نویدانقلاب ہے،دنیا کی کوئی ریاست حجاب پرپابندی نہیں لگاسکتی۔مسکان خان کی اپنے حجاب کے حق میں استقامت اور ہندوتوا کیخلاف مزاحمت نے تاریخ رقم کردی۔جذبہ ایمان نے مسلمان بیٹیوں کوبھی ناقابل شکست بنادیا۔

بھارت میں مسلمان طالبہ کوفطری اورپرجوش انداز میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلندکرنے کے نتیجہ میں راتوں رات جوعزت وشہرت ملی وہ قابل رشک ہے۔ایک نقاب پوش مسلم طالبہ نے بھارت کے متعصب معاشرے اورمنتقم مزاج ہندوؤں کوبے نقاب کردیا۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرشوکت ورک نے مزید کہا کہ باحجاب اورباوقار مسلمان طالبہ کا مشتعل ہجوم سے مرعوب نہ ہونااوراپناحجاب نہ اتارنا مسلمان بیٹیوں کیلئے قابل فخر اورقابل تقلید ہے۔روشن خیالی کے نام پربے حیائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہو ں نے کہا کہ باوفااورباصفامسلمان بیٹیوں کاکرداراسلام اوراہل اسلام کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔عالم اسلام کی نڈر بیٹی مسکان خان دنیا بھر کی مسلمان بیٹیوں کیلئے مینارہ نور بن گئی۔انہوں نے کہا کہ جوحق پر ہودنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔مسکان خان کی آبرومندی اورجرأتمندی نے حجاب اورحمیت کی اہمیت کوچارچاندلگا دیے۔انہوں نے کہا کہ روحانیت کیلئے انسانیت کی انتھک خدمت ناگزیر ہے۔رحمن ورحیم کی رضااور خوشی کیلئے اس کے بندوں کی محرومیوں کامداوا کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ نادارومستحق انسانوں کی خدمت سے ملنے والی طمانیت کاکوئی متبادل نہیں۔صلہ رحمی کے تحت اپنے آس پاس مفلس عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنیوالے کی راہ سے رکاوٹیں دور ہوتی چلی جاتی ہیں۔ماہ صیام کی آمد آمد ہے، ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے مستحق مریض معاشرے کی ثروت مند شخصیات کی طرف سے عطیات کے منتظر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…