برن(این این آئی)سوئس وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ طالبان کا ایک وفد سوئس حکام اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے امور اور انسانی حقوق پر بات چیت کے لیے جنیوا کا دورہ کر رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایاکہ وفد کے ارکان ضرورت مند آبادی تک انسانی امداد کی رسائی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور احترام پر بات چیت کریں گے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوئٹزرلینڈ میں
طالبان تحریک کی موجودگی ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرنا نہیں جس نے گذشتہ سال اگست میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔طالبان کے نمائندوں نے گذشتہ جنوری میں اوسلو میں مغربی سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کی تھی جس میں افغانستان میں انسانی بحران اور انسانی حقوق پر توجہ مرکوز کی گئی۔ طالبان اور مغربی سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں خواتین پر طالبان کی پابندیوں پر بات چیت کی گئی تھی۔