اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دلہن نے رواج ہی بدل دیا اپنی بارات لے کر دلہا کے گھر جا پہنچی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر امبالا کی دلہن نے رویت کے برعکس جا کر اپنے ساتھ ڈھول باجے ، اور بارات لے کر دلہا گھر کے پہنچ گئی ۔ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ میں شروع سے
ہی امتیازی روایات کیخلاف ہوں یہ سب کرنے کیلئے مجھے اپنے گھر اور سسرال والوں کی مکمل حمایت حاصل تھی ۔ دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ بارات کو لے جانے کی اجازت دینے کا مقصد صرف یہی تھا کہ اس تصور کو بدلنا چاہتے تھے کہ لڑکے لڑکیوں سے بالاتر ہیں ۔