اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ہنڈا اٹلس نے سوک گیارہویں جنریشن کی تیزی کیساتھ بکنگ جاری ہے لیکن اب گاڑی کی قیمت جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق نئی ہنڈا سوک تین مختلف ماڈلز میں پیش کی گئی ہے جن کے تینوں ماڈلز میں ٹربو چارجڈ 1.5لیٹر چار سلنڈر پٹرول انجن دیا جا رہا ہے جو 180ہارس پاور طاقت اور 240نیوٹن میٹرز ٹارک پیدا کرتا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں گاڑی کے باقی فیچرز کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا لیکن ان ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ہنڈا ٹلس کمپنی کے مطابق سوک 1.5ٹربو ایم۔ سی وی ٹی کی قیمت 50لاکھ 99ہزار روپے اور بکنگ 12لاکھ روپے سے شروع کی جائی گی ۔ سوک 1.5ٹربو ایم ۔ سی وی ٹی اورئیل کی قیمت 53لاکھ 99ہزار روپے اور سوک 1.5ٹربو ایل ایل۔سی وی ٹی کی قیمت 61لاکھ 49ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ باقی دونوں ماڈلز کی بکنگ بھی 12لاکھ روپے سےرکھی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری کے آخر میں اٹلس ہنڈا نے اپنی تمام ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں یکم فروری سے اضافے کا اعلان کر دیا ،ترمیمی فنانس بل میں عائد کئے گئے ٹیکسز کی وجہ سے قیمتوںمیں15288روپے سے 44320روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔ ہنڈا سی ڈی 70کی قیمت 15288روپے اضافے سے97900روپے،سی ڈی 70ڈریم16247روپے اضافے سے104500روپے،پرائیڈ ر 20461روپے اضافے سے133500 روپے،سی جی 125ماڈل24358روپے اضافے سے156900روپے،سی جی 125ایس 29444روپے اضافے سے188000روپے،سی بی 125ایف ماڈل 34247روپے اضافے سے223500روپے ، سی بی 150ایف ریڈ اور بلیک43739روپے اضافے سے281500جبکہ سلور کی قیمت 44320روپے اضافے سے285500روپے ہو گی ۔ قیمتوں کا طلاق یکم فروری 2022ء سے ہوگا۔