پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی تاجر نے دولت میں مکیش امبانی اور مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی سے ایشیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز چھین لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے غیر معروف تاجر گوتم اڈانی اثاثوں میں مسلسل اضافے کے بعد ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

اس سے پہلے یہ اعزاز بھارت کے ہی بزنس مین مکیش امبانی کے پاس تھا۔ایک سال کے دوران گوتم اڈانی کی دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ان کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔وہ صرف ایشیا کے امیر ترین آدمی ہی نہیں بنے بلکہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ۔بھارتی ٹائیکون میکش امبانی اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اس فہرست سے باہر ہوگئے۔مکیش امبانی اس فہرست میں اب 11 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ مارک زکر برگ کا نمبر 13 واں ہے۔بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کوئلہ کی کان کنی سے منسلک ہیں۔ وہ 2030 تک اپنی کمپنی کو ماحول دوست توانائی بنانے والی سب سے بڑی کمپنی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…