اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کے اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے پاکستانی میڈیا کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کل صحافیوں نے عمران خان کے متعلق بیانیہ کو بھارتی بنائیے سے تشبیہ دی گئی نالائق ، احمق اور خود غرض لوگوں نے ملک مخالف بیانئیے کو تقویت دی ہے مولانا فضل الرحمان کو علی امین گنڈا پور سے خوف زدہ ہے جبکہ عمران خان کی ملک کے اندر پالیسیوں سے
مولانا کو ڈر لاحق ہے کہ میں دین کدہر بیچوں گا ،جماعت اسلامی کی منافقت کی وجہ سے جماعت کی حالات پورے پاکستان میں عیاں ہیں اپوزیشن بغض عمران خان میں متحد ہیں ہم صدارتی نظام نہیں اس نظام میں آپ لوگوں کو باہر پھینکیں گے گذشتہ روز ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں وزیر اعظم عمران خان اب روس اور پھر دیگر ممالک کے دورے کریں گے وزیراعظم عمران خان چین میں دنیا کے لیڈرز سے بات ہو رہی تھی افسوس کی بات ہے عین اسی وقت یہاں کچھ لوگ وزیر اعظم کے دورے پر تنقید کر رہے تھے،ہم پر تنقید کریں لیکن احمق لوگ کسی اور کے ایجنڈے پر ملک کی قیادت کو بدنام کرتے رہے،علی محمد خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ لڈو اور گلاب جامن پہلے کھاتے ہیں دوائی بعد میں لیتے ہیں،یہ جو کرسیاں خالی ہیں ان پر غیر سنجیدہ لوگ بیٹھے ہیں،یہ ٹی اے ڈی لیتے ہیں اور حالت یہ ہے کہ پڑھے بغیر یہاں آتے ہیں،وزیر مملکت علی محمد خان نے مزید کہا کہ ایوان میں علی محمد خان جواب دیتا ہے اس بات پر آج سوال کھڑا ہو گیا،میری ڈیوٹی وزیر اعظم نے لگائی ہے اور میں جواب دونگا،پاکستان پر آؤ نظام پر نہیں اگر نظام نہیں چل رہا توبیٹھو بات کروں صدارتی نظام توابھی پاکستان میں آیا ہی نہیں،علی محمد خان نے مزید کہا کہ ایک آزاد الیکشن کمیشن صدارتی الیکشن کرواتا ہے،ستر سال سے جو مافیا پالا ہے اس کا حساب ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ باریاں لیتے رہے ادارے بکتے رہے عصمیتیں لٹتے رہیں ،مولانا فضل الرحمان صاحب بڑی یاد آ رہی ہے کشمیر ہاؤس کے بنگلے کی ،بنگلہ نمبر 22 میں بائیس سال جو آپ نے کیا اس سے بہتر شہریار آفریدی نے ڈیڈھ سال میں کر دیا،جب وزیراعظم چائنا گئے تو ان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا پاک چائنا دوستی کے خلاف بھارت میں بیانیہ بن رہا تھا ایک بیانیہ نالائق لوگوں نے یہاں بنایا دشمن کے پیٹ میں جتنے مروڑ اٹھیں پاک چائنا دوستی آگے بڑھے گی اپوزیشن والے اگر پڑھنا نہیں جانتے تو رضا ربانی سے ہی سیکھ لیں آپ لوگ عمران خان کی باپردہ بیگم کو سیاست میں گھسیٹتے ہیں پاکستان سے جتنا بھاگنا ہے بھاگ لو ایک دن تو لو ٹو گے کہتے ہیں
علی محمد خان ہی کیوں جواب دیتا ہے صدارتی نظام ایوب خان سے لیکر مشرف تک نہیں آیا حقیقی صدارتی نظام تو آیا ہی نہیں ہے ہم صدارتی نظام نہیں اس نظام میں آپ لوگوں کو باہر پھینکیں گے سندھ کے پی کے جلتا رہا آپ نے کچھ نہیں کیا مولانا فضل الرحمان بنگلہ نمبر بائیس میں حلوے کھاتے رہے حلوے کھانے سے کشمیر آزاد نہیں ہوتا وکی لیکس میں کیا تھا کے مولانا نے کسے کہا تھا کے
ہمیں بھی خدمت کا موقعہ دیں حقیقی صدارتی نظام تو آیا ہی نہیں ہے اگر سچ گالی ہے تو ہم یہ گالی روزانہ دیں گے، صحت کا قلم دان عمران خان کے پاس ہے گو زرداری کی طرح عمران خان کو داؤ پیچ نہیں آتے لیکن وہ آپ لوگوں کا سیاست سے خاتمہ کریگا عمران خان ہی ملک کے تمام مسائل حل کریگا وزیر مملکت علی محمد نے مزید کہا کہ ہم نے تھرپارکر میں ھیلتھ کارڈ شروع کردیا ہے تھر کے لوگ
اب دس دس لاکھ کا ھیلتھ کارڈ استعمال کر سکیں گے ہم اب لاڑکانہ میں بھی صحت کارڈ دیں گے تاکے زرداری اور بلاول کو بھی پتا چلے کے پیس سال سے انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ ہمایوں مہمند نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں غیرت ہے تو آج کے دن کا ٹی اے ڈی اے چھوڑ دیں یہ عوام کا پیسے ضائع کرتے ہیں اور تنقید حکومت پر کرتے ہیں کہ کام نہیں ہو رہیہمارے وزراء یہاں بیٹھے ہیں اور اپوزیشن موجود نہیں تین سال بعد پی ٹی آئی کی سینیٹ میں 70 نشستیں ہوں گی پھر ہم دیکھیں گے کہ یہ کیسے کورم کی نشاندہی کرتے ہیں۔