اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

سر کاری گندم کے گوداموں سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم غائب

datetime 8  فروری‬‮  2022 |

کوئٹہ(این این آئی)نیب بلوچستان نے پی آر سی کوئٹہ کے انچارج اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نجیب اللہ اور پی آر سی اوستہ محمد کے فوڈ گرین سپروائزر امید علی کی جانب سے مبینہ طور پر ہزاروں گندم کی بوریاں غائب اور خراب ظا ہر کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشاف پر

قانونی کاروائی کے بعد ملزمان کے خلاف قومی خزانے کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال پر ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان کی پی آر سی کوئٹہ کے انچارج اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر نجیب اللہ اور پی آر سی اوستہ محمد کے فوڈ گرین سپروائزر امید علی کے خلاف جاری تحقیقات کے نتیجے میں یہ حقائق سامنے آئے کہ ملزمان نے پی آر سی انچار ج کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریاں وصول کیں، ملزم نے اس دوران اس سٹاک میں سے گندم کی بوریاں خراب ظاہر کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی خردبرد کی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو دوران تفتیش ملزمان ان بوریوں کے غائب ہونے کی بابت خاطر خواہ جواز نہیں دے سکے۔ جس پر ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…