اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سکولوں میں قائم افسران و ملازمین کی غیر قانونی رہائشگاہیں تعلیمی اداروں پر بوجھ بن گئیں

datetime 8  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) سکولوں میں قائم افسران و ملازمین کی غیر قانون رہائش گاہوں سے تعلیمی اداروں کے اخراجات بڑھنے لگے۔سکولوں میں رہائش پذیر افسران کیجانب سے ہائوس رینٹ کی عدم ادائیگی کے باعث محکمہ کو ماہانہ

کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب بھر کے سکولوں میں قائم غیرقانونی رہائش گاہیں ختم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب بھر کے 531 سکولوں میں غیرقانونی طور پر افسران وملازمین رہائش پذیر ہیں۔لاہور کے 22 سکولزمیں افسران و ملازمین غیر قانونی طور پر سکونت اختیار کررکھی ہیں۔ سرکاری رپورٹ کیمطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلزہائی سکول وحدت روڈ ، گورنمنٹ بوائز پائیلٹ سکول وحدت کالونی ، گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول ماڈل ٹاون میں افسران وملازمین رہائش پذیر ہیں۔اسی طرح گورنمنٹ اے پی ایس بوائز ہائی ماڈل ٹاون،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلبرگ اور گورنمنٹ چوبرجی ہائی سکول میں غیرقانونی طور پر افسران رہائش پذیر ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو رہائش گاہیں ختم کرانے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ رہائش گاہیں ختم کرنے کے حوالے سے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…