ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

زلفی بخاری کا وزیراعظم کو سب اچھا ہے کی رپورٹ پیش کرنیوالوں کی چھٹی کرانے کا مطالبہ

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم کو سب اچھا ہے کی رپورٹ پیش کرنیوالوں کی چھٹی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کو احتساب کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا نا چاہئے،شہزاد اکبر کی احتساب میں ناکامی کی

کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، نہ ہم نواز شریف کو وطن لاسکے نہ لوئی ہوئی دولت۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخار ی نے کہا کہ سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کی احتساب میں ناکامی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں شاید شہزاد اکبر کو سسٹم کی سمجھ نہیں تھی،یا ان کی ٹیم اچھی نہیں تھی یا وہ اچھے قانون دان ہی نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام کی ہم سے توقعات تھیں کہ ہم لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائیں گے اگر پیسہ نہیں تو کم ازکم نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہو ں گے لیکن شہزا د اکبر صیح طرح سنبھال نہیں سکے۔ زلفی بخاری کا کہناتھا کہ شہز ا د اکبر کیلئے بعض لوگوں نے ساڑھے تین سال سب اچھا ہے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی، شہز اد اکبر کے زبردست کام کی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کرنے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہئے صرف شہزاد اکبر کو احتساب کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا نا چاہئے حالانکہ قریبی مشیر بھی درست کام نہ کرے تو وزیراعظم ایکشن لینے میں دیر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کا بروقت نہ ہونا ہماری کمزوری ہے جسے ہم تسلیم کرتے ہیں، ایسٹس ریکورری کے نئے سربراہ سے توقع ہے کہ وہ احتساب کا عمل یقینی بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…