منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے غیر قانونی ہوٹلز کے لیے شکنجہ کس لیا

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور اور سیکرٹری سیاحت اسداللہ فیض کی ہدایت پر منافع خوروی میںملوث اور رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کرنے والے 270 غیر قانونی ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے ، منافع خوری اور غیر رجسٹرڈ ہوٹلز کو لاکھوں کے جرمانے کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت کی غیر قانونی ہوٹلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکریٹری سیاحت کا کہنا ہے کہ منافع خوری کرنے والے اور غیر رجسٹرڈ شدہ ہوٹلز کو لاکھوں کے جرمانے کیے گئے۔گزشتہ ہفتے تقریباً 270 غیر قانونی ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے، چھاپہ مار کارروائی میں کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ نے معاونت کی۔معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ مری سمیت دیگر سیاحتی زونز میں 70 ہوٹلز کو جرمانے کیے گئے، رجسٹریشن کے بغیر تمام ہوٹلز کو 1، 1 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 200 سے زائد ہوٹلز کو وارننگز جاری کی گئیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ کے تحت اب منافع خوری کرنے والوں کی پکڑ شروع کر دی گئی ہے، غیر ضروری چارجز ختم کرنے ہوں گے ، حکومتی رجسٹریشن کے بغیر اب ہوٹلوں کا چلنا ممکن نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے اب رجسٹرڈ ہوٹل ہی سیاحتی مقامات پر مناسب ریٹس کے ساتھ چلیں گے، مری سانحہ کے بعد یہ اقدام اٹھانا نہایت ضروری تھا، لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ سیاحت متحرک ہو کر کام کر رہا ہے، پنجاب کا سیاحت کا سیکٹر صوبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گاّ



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…