لاہور (این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر ان کی آواز میں پڑھی گئی نعت ’بے کس پر کرم کیجئے سرکار مدینہ‘ پڑھ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے لتا منگیشکر کی 1960 میں پڑھی گئی
نعت کو پڑھ کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔اپنے پیغام میں علی ظفر نے لکھا کہ لتا منگیشکر جیسی لیجنڈ کو الفاظ بیان نہیں کرسکتے، صرف میوزک ہی ہے جو ان کی لازوال آواز کی سرگوشی کر سکتا ہے۔علی ظفر نے مزید لکھا کہ میں لتا جی کی پڑھی ہوئی نعت کو دوبارہ پڑھ کر انہیں ٹریبیوٹ پیش کر رہا ہوں۔