واشنگٹن(این این آئی) ماہرین نے کہاہے کہ کافی کے پودوں کو ماحولیاتی آلودگی کے باعث شدید خطرات لاحق ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے باعث کافی کی 75 اقسام کے پودے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 400 ارب کپ کافی سالانہ پی جاتی ہے۔ماہرین نے انتباہ جاری کیا کہ یہی صورتحال جاری رہی تو کافی دنیا سے ناپیدہوجائیگی۔