جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

بابر اعظم کرکٹ میں ایسے ہی ہے جیسے باکسنگ میں محمد علی تھا، سر ویو رچرڈز

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن )پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ، ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویو رچرڈز کا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کیلئے پاکستان آکر کافی اچھا لگ رہا ہے۔ویو رچرڈز نینجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ٹیم سے کہا ہے کہ اچھے برے دن ہوتے ہیں، ابھی اچھا نہیں ہو رہا،

مگر کم بیک کریں گے، سرفراز احمد کی شخصیت پسند ہے، وہ میرے دل کے قریب ہیں، سرفراز احمد میں اپنے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیتیں موجود ہیں، میری طرح سرفراز بھی اپنے جذبات ظاہر کردیتے ہیں۔رچرڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں دنیا کا بہترین فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ نظر آتا ہے اور مقابلے کے معیار کے حساب سے یہ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد اور ابھرتے ہوئے بیٹر اعظم خان کی صلاحیتوں پر بھی گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جلد فارم میں واپس آجائے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے عہد کے ٹاپ بیٹر ویو رچرڈز نے کہا کہ بابر اعظم بلاشبہ بہترین کرکٹر ہیں ان کا کھیل ایسا ہے جیسا باکسنگ میں محمد علی کا تھا، وہ آپ کو گھائو دیتا ہے، تھکاتا ہے، اس کو کھیلتا دیکھ ہر کسی کو لطف آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…