ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے جاپان سے ملنے والے25کروڑ ڈالر ز کے فنڈز غائب ہونے کا نواز شریف دور کا 24سال پرانا کیس کھول دیا

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے جاپان سے ملنے والے25کروڑ ڈالر ز کے فنڈز غائب ہونے کا نواز شریف دور کا 24سال پرانا کیس کھول دیا ہے، نیب نے اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی اور اقتصادی امورسے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نجی ٹی وی نے

ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جاپان نے 1998ء میں جب نواز شریف وزیرا عظم تھے پاکستان کو سوشل ایکشن پروگرام کے تحت تعلیم اورصحت کے منصوبے کے لئے 25کروڑ ڈالرز جو اس وقت پاکستانی کرنسی میں تقریباً40ارب روپے سے زائد بنتے ہیںدئیے تھے ۔تاہم فنڈز ملنے کے بعد کہاں استعمال ہوا اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی ذرائع کے مطابق نیب نے جو تفصیلات مانگی ہیں اس کا جواب تیار کیا جارہا ہے تاہم یہ فنڈز کن منصوبوں پر خرچ ہوئے اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ فنڈز ہو سکتا ہے قرض اتارو ملک سنوارو اکائونٹ میں منتقل کئے گئے ہوںاس لئے اس اکائونٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیںکہ یہ فنڈز اس اکائونٹ میں منتقل ہوئے یا نہیں ۔ نیب ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور سے بھی ان فنڈز کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…