جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جنوری میں برآمدت میں 18 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ کم ہوگیا

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مالی سال 22-2021 کے پہلے ماہ برآمدت میں 18.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے اپنے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے بتایا کہ رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزتہ مالی سال 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات سے 18.7 فیصد زیادہ ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا جنوری 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال اسی دوران ہونے والی برآمدات سے 24 فیصد زیادہ ہے۔مزید برآں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں کمی کا رجحان بھی نظر آرہا ہے اور دسمبر 2021 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں درآمدات میں 22 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔دسمبر میں درآمدات 7 ارب 58 کروڑ ڈالر کی تھیں جبکہ جنوری 2022 میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے ہوا ہے جس سے جنوری میں تجارتی خسارہ 30 فیصد سے کم ہوکر 3.36 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ جنوری 2022 میں گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چاول سمیت متعدد اشیا کی برآمدات میں اضافہ ہیمینز گارمنٹس 19 فیصد اضافے سے 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، چاول کی برآمد میں 13 فیصد اضافہ، حجم 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، کاٹن فیبرک 43 فیصد اضافے سے 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ویمنز گارمنٹس، جرسی، ٹی شرٹ، پلاسٹک کی ایکسپورٹ بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔البتہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 18 فیصد کمی، حجم 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا،

دواوں کی برآمدات 26 فیصد کمی سے 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ سوتی دھاگہ، سرجیکل آلات، گرم کپڑوں کی برآمدات میں بھی کمی آئی۔جنوری 2022 میں امریکہ، چین، اٹلی، اسپین کو ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، عرب امارات، بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائشیا، ترکی کو پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے البتہ برطانیہ، سعودی عرب، روس، افعانستان، سویڈن کو برآمدات میں کمی آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…